Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا: عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

شائع 22 مئ 2020 08:02am

خیبر پختونخوا حکومت نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ  کورونا سے مزید بچنےکیلئے کوشش کرنی چاہئے، عوام بازاروں میں رش والی جگہوں پرجانےسے گریز کریں۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ عید پر بھی عوام کو احتیاطی تدابیر کونظرانداز نہیں کرناچاہئے، خود کو اور خاندان  کی حفاظت پرشخص کی ذمہ داری ہے۔

اجمل وزیر نے مزید کہا کہ عید اس بار سادگی سےمنائی جائےگی، عید پر بھی سماجی دوری کا خاص خیال رکھنا ہوگا، ہم سب نے فیصلہ کیاہے اپنے بچوں کےنئےکپڑے نہیں لیں گے۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ خلیجی ملکوں سے  پروازیں بحال کردی گئی ہیں، ہمیں اس وائرس کےساتھ رہنا ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں۔

اجمل وزیر نے نصیحت کی کہ عوام  باہر جانے سےگریز کریں،ضروری ہو تو ماسک پہنیں،اور اگر عید کی روایات میں ملناجلنا ہوتا ہے اس میں احتیاط کریں۔